لاہور میں مکان کے تنازع پر نوجوان کے ہاتھوں 2 کزن قتل

ملزم نے پانچ مرلے کے مکان کے تنازعے پر خالہ زاد بھائیوں پر فائرنگ کی جس سے راہ گیر بھی ہلاک ہوگیا


ویب ڈیسک March 18, 2017
ملزم نے پانچ مرلے کے مکان کے تنازعے پر خالہ زاد بھائیوں پر فائرنگ کی جس سے راہ گیر بھی ہلاک ہوگیا، فوٹو؛ فائل

KARACHI: مکان کے تنازع پر نوجوان نے اپنے خالہ زاد دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جب کہ گولیوں کی زد میں آکر تیسرا راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی 2 بھائی رانا نعیم اوررانا ایوب پیشی کے لیے عدالت جارہے تھے کہ آزادی چوک کے قریب گھات لگا کر بیٹھے خالہ زاد رانا قیصر نے ان پرگولیاں برسادیں جس سے دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر جاں بحق اور دیگر 2 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقتولین کے ورثا نے بتایا کہ کچھ عرصے سے خالہ زاد بھائیوں میں پانچ مرلے کے مکان کا تنازع چلا آرہا تھا اور ان کے درمیان کیس عدالت میں ہونے کی وجہ سے اکثرتکرار رہتی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقتولین کے بھائی فاروق کی مدعیت میں 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔