یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل، جڑواں شہروں میں موبائل سروس مکمل بند

ویب ڈیسک  اتوار 19 مارچ 2017
دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔ فوٹو: فائل

دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل  کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جہاں دارالحکومت کی فضاء جنگی طیاروں کی گھن گرج سے گونج رہی ہے جب کہ فل ڈریس ریہرسل کے لئے سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریہرسل کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس دوپہر ایک بجے تک بند کر دی گئی ہے جس کے باعث شہریوں کو رابطوں میں شدید مشکلا ت کا بھی سامنا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یوم پاکستان پریڈ میں چینی اور ترک دستے بھی شریک ہوں گے

فل پریڈ ریہرسل کے باعث ایکسپریس وے، فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ  کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے کو کھنہ پل سے زیرو پوائنٹ تک اور فیض آباد فلائی اوور ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ کشمیر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک بند ہے، اس کے علاوہ دارالحکومت میں داخلے کا مرکزی راستہ بھی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔