وزیراعلیٰ کا بلدیہ کو 500 ملین روپے کی رقم دینے کا حکم

محکمہ خزانہ کو قائم علی شاہ کی ہدایت،ملازمین کی تنخواہ اور پنشن اداکی جاسکے گی.


Staff Reporter January 13, 2013
عدالت حکومت اور بلدیہ سے جواب طلب کرچکی،ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر کراچی کے لوکل باڈیز اداروں کے لیے 500 ملین روپے جاری کردیں،تاکہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرسکیں۔

واضح رہے کہ ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ اب تک نہیں مل سکی ہے جبکہ نومبر کی تنخواہ بمشکل ادا کی گئی ہے،ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں،بلدیہ عظمیٰ کے ملازمین کی یونین کئی بار احتجاجاً کام بند کرکے اور شدید احتجاج کرکے تنخواہوں کا مطالبہ کرچکی ہیں لیکن تاحال تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ حل طلب ہے۔

11

بلدیہ عظمیٰ کے کئی محکموں میں ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے بھی گزشتہ روز حکومت سندھ اور کے ایم سی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔