کراچی صحابہؓ کے چاہنے والوں کا شہر ہےاورنگزیب فاروقی

مقتول اصغرالیاس کی زخمی 7سالہ بچی بھی اسپتال میں دم توڑگئی ہے.


Staff Reporter January 13, 2013
مقتول اصغرالیاس کی زخمی 7سالہ بچی بھی اسپتال میں دم توڑگئی ہے. فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ کامیاب ترین تحفظ اہلسنت کانفرنس پر تاجر برادری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہلسنت عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کراچی کے عوام نے ثابت کردیا کہ کراچی صحابہؓ کے چاہنے والوں کا شہر ہے ، ان خیالات کا اظہارانھوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا ، اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ کراچی میں اہلسنت کے قتل کی روک تھام میں حکومتی کردار مشکوک ہے قاتل آج تک آزاد پھر رہے ہیں، جمعیت علما اسلام (س)کے صوبائی ناظم مولانا حماد اللہ مدنی پر حملہ ملک و اسلام دشمن عناصر کی سازش ہے جس کی اہلسنت و الجماعت شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

03

قاتلوں کی گرفتاری کے معاملے میں حکومت حرکت میں آئے ورنہ اہلسنت عوام کو آزاد کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، انھوں نے کہاکہ گذشتہ ہفتے میں اہلسنت ہمدرد اصغر الیا س کو 2 سالہ معصوم بچی سمیت شہید کیا گیا جبکہ حملے میں زخمی ہونے والی 7سالہ بچی بھی گذشتہ روز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی لیکن کسی حکومتی عہدیدار نے آج تک رابطہ نہیں کیا، اہلسنت پر ہونے والے ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔