بی کام پرائیویٹ کے امتحانات آج شروع ہونگے طالبات کیلیے کالجوں میں 13سینٹرز قائم

16931طلبا شرکت کر رہے ہیں،امتحانات دوپہر2 تاشام5 بجے تک ہونگے.


Staff Reporter January 14, 2013
16931طلبا شرکت کر رہے ہیں،امتحانات دوپہر2 تاشام5 بجے تک ہونگے، لڑکوں کیلیے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں19 امتحانی مراکز قائم. فوٹو: فائل

لاہور: جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات کے تحت ڈگری کلاسز کے امتحانات کاسلسہ جاری ہے اورامتحانات کے آخری مرحلے میںبی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2012 آج پیر 14 جنوری 2013 سے شروع ہورہے ہیں۔

شعبہ امتحانات کے تحت آج سے شروع ہونے والے بی کام پرائیویٹ کے امتحانات میں طلبا کیلیے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں19 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کیلیے شہر کے مختلف کالجوں میں 13 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، بی کام پرائیویٹ میں کل16931 طلبہ وطالبات شرکت کررہے ہیں جس میں سال اول کے 4426 طلبا اور3078 طالبات شامل ہیں جبکہ سال دوئم میں 1061 طلبا اور1079 طالبات شامل ہیں،سال اول ودوئم باہم کے 4511 طلبا اور 2776 طالبات شامل ہیں، تمام امتحانات دوپہر 2 تاشام5 بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر ڈھائی2 تاشام ساڑھے5 بجے تک منعقد ہوں گے۔