جی ایم سید کا پیغام امن اور محبت کا پیغام ہےجلال محمود شاہ

16جنوری کو صوفیانہ کلام کی محفل منعقد اور مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی.


Staff Reporter January 14, 2013
16جنوری کو صوفیانہ کلام کی محفل منعقد اور مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی. فوٹو: فائل

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سائیں جی ایم سید نے اتحادانسانی، امنِ عالم اور ترقی بنی نوع آدم کا پیغام دیا ہے۔

سندھ کی خوشحالی کا راز سائیں جی ایم سید کے دئیے گئے فکر اور فلسفے میں ہے، ساہیں جی ایم سید کا پیغام امن اور محبت کا پیغام ہے، یہ بات انھوں نے حیدر منزل کراچی میں سائیں جی ایم سید کی سن میں ایس یو پی کی جانب سے منعقد 109 ویں سالگرہ تیاریوں کے حوالے کراچی ڈویزن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ ایس یوپی کی طرف سے جی ایم سید کی سالگرہ کی تقریب سن گراونڈ میں 17جنوری کو صبح 11 بجے ہوگی۔

05

انھوں نے کہا کہ 16 جنوری کو صوفیانہ کلام کی محفل منعقد کی جائے گی، اسی تاریخ کو رات 12 بجے سید جلال محمود شاہ کی قیادت میں سن شہر میں مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی جو سائیں جی ایم سید کے مزار پر اختتام پزیر ہو گی، ریلی کے شرکا جی ایم سید کے مزار پرانہیں خراغ عقیدت پیش کریں گے، 15 جنوری کو حیدرآباد میں ایس یو پی کی جانب سے ادبی کانفرنس منعقد کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالگرہ میں دیگر سیاسی پارٹیوں، سیاسی سماجی رہنماوں، ادیب دانشوروں، صحافیوں ، تجزیہ نگاروں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، اس سالگر ہ کے دعوت نامے تقسیم کرنے کیلیے سید جلال محمود شاہ نے ڈا کٹرمشتاق شیخ، خواجہ نوید امین ، یوسف شاہ، محبوب عباسی، عنائت کھٹیان کو ہدایت جاری کردیں ہیں۔