- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
کپل شرما شو کی شوٹنگ کے بعد زاروقطار رونے لگے
ممبئی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما شو کی شوٹنگ کے دوران ضبط نہ رکھ سکے اور اپنے ساتھیوں کی عدم موجودگی کے باعث سیٹ پر ہی پھوٹ پھوٹ کر رودیئے۔
بھارت کے مشہور کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کپل شرما اور سنیل گروور کی لڑائی کے بعد مشکلات کا شکار ہوگیا ہے اور 3 اہم اداکاروں سنیل گروور، چندن پر بھارکر اور علی اصغر نے شو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں کپل کو اسٹار کاسٹ کے بغیر ہی شوٹنگ کرانی پڑی جس میں ان کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سنیل گروور ’’دی کپل شرما شو‘‘ چھوڑنے کے بعد نئے شو کی تیاری کرنے لگے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گروور سے تنازعے کے بعد کپل شرما نے شو کی شوٹنگ کی جس میں اپنی فلم کی تشہیر کے لیے اداکار منوج باجپائی اور تاپسی پنوں شریک تھے جب کہ شو کی شوٹنگ اسٹار کاسٹ سنیل گروور، چندن پر بھارکر، علی اصغر اور سگندھا مشرا کے بغیر ہی کی گئی جس دوران کپل شرما پریشان نظر آئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:سنیل سے جھگڑے کے بعد کپل شرما کا شو مشکلات کا شکار
کپل شرما شو کی شوٹنگ کے بعد کے ساتھیوں کی غیر موجودگی پر دلبرداشتہ ہوگئے اور اداکار منوج باجپائی کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رودیئے جس پر منوج نے انہیں گلے لگا کر دلاسا دیا اور جلد معاملات حل ہونے کا عندیہ دیا جب کہ منوج باجپائی نے بھی کپل شرما کے رونے کی دبے الفاظ میں تصدیق کی ہے۔
Catch team #NaamShabana on #TKSS tomorrow at 9 PM. @taapsee @BajpayeeManoj @KapilSharmaK9 @SonyTV pic.twitter.com/b15eEZBpM1
— RelianceEntertainmt (@RelianceEnt) March 24, 2017
واضح رہے کہ کپل شرما نشے میں دھت ہوکر سنیل گروور سے دوران پرواز الجھ پڑے تھے اور مغلظات بکیں تھیں جب کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل نے سنیل کو جوتے سے بھی مارا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔