انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

ٹیکس چوری کے اربوںروپے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کا اختیارایف بی آرکودیاجائیگا


Irshad Ansari January 14, 2013
ٹیکس چوری کے اربوںروپے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کااختیارایف بی آرکو دیا جائیگا فوٹو: فائل

ٹیکس چوری کے اربوں روپے منی لانڈرنگ ذریعے بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پرحکومت نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 میںترمیم کر کے منی لانڈرنگ روکنے کا اختیار ایف بی آرکو دینے کافیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایاہے کہ ایف بی آرکوہدایت کی گئی ہے ترمیمی مسودہ بھجوایا جائے۔ ایف بی آر حکام نے رابطہ کرنے پر بتایاہے کہ ترمیمی مسودہ تیارکیاجارہا ہے جس کے تحت ایف بی آر کو ٹیکس چوری کی رقم کی منی لانڈرنگ روکنے کے اختیارات دینے کی شق شامل کی جارہی ہے۔

09

 

ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس چوررقم کوقانونی حیثیت دینے کیلیے منی لانڈرنگ کے ذریعے رقم بیرون ممالک بھجواتے ہیںاورپھراسی رقم کوغیرملکی کرنسی میںترسیلات زر ظاہرکرکے واپس منگواتے ہیں جس سے قومی خزانے کونقصان پہنچ رہا ہے۔ایف بی آرکواس وقت صرف سمگلنگ چیک کرنے اور روکنے کے اختیارات حاصل ہیںترمیم کے بعد منی لانڈرنگ روکنے کے اختیارات بھی مل جائیں گے