سلطان آباد منگھوپیر 2 بھتہ خوروں سمیت 6 ملزمان گرفتار

سی آئی ڈی اورایس آئی یو پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائیاں، مقدمات درج


Staff Reporter January 15, 2013
گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے نام سے بھتہ طلب کیا کرتے تھے۔ فوٹو: فائل

سی آئی ڈی اورایس آئی یو پولیس نے2 بھتہ خوروں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے دستی ، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں ۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی سول لائن پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر سلطان آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں جہانگیر خان اور حمید عرف ٹی ٹی کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے2 دستی بم اور 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئیں ہیں ۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی سول لائن فیاض خان کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے نام سے بھتہ طلب کیا کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزمان 3 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ادھر ایس آئی یو پولیس نے منگھوپیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 4کارندوں قیصر اعظم ،انوار، سجاد اور محمد یوسف کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں 8 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔