روس کے فوجی وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ آئی ایس پی آر

ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل اسراکوف سرگئی نے روسی وفد کی قیادت کی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 30, 2017
ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل اسراکوف سرگئی نے روسی وفد کی قیادت کی، فوٹو: آئی ایس پی آر

KARACHI: روس کے فوجی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر پربریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اسراکوف سرگئی کی قیادت میں روسی فوجی وفد نے شمالی وزیرستان میں وانا اور میران شاہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فاٹا میں پائیداراستحکام کے لیے ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کوششوں پر پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فاٹا سے ہر رنگ ونسل کے دہشت گردوں کا صفایا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی فوجی وفد کو پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے بھی آگاہ کیا گیا جب کہ مہمان وفد نے خطے میں استحکام لانے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

مقبول خبریں