فروری کے دوران فلم کی شوٹنگ بھوپال میں ہوگی کرینہ

نئے سال میں آئٹم سانگ بھی کررہی ہوں اور شیڈول کے تحت شوٹنگز کا سلسلہ جاری رکھوں گی۔


Net News January 16, 2013
کرینہ کپور اپنی نئی فلم میں خاتون صحافی کاکردار نبھارہی ہیں۔ ۔فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی 2013کے پہلے مہینوں میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔

اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فروری کے آغاز تک بنگلور میں عمران خان کے ساتھ نئی فلم کی شوٹنگ کررہی ہوں اور فروری کے آخر میں نئی فلم ''ستیہ گرہ ''کی بھوپال میں ہونے والی شیڈول شوٹنگ میں حصہ لوں گی ۔



اداکارہ نے کہا کہ یہ دونوں فلمیں ہی بڑی اہم ہیں ۔ان میں لیڈنگ لیڈی رول نبھارہی ہوں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئے سال میں آئٹم سانگ بھی کررہی ہوں ۔اپنی زیر تکمیل فلموں کو مکمل کرانے کے لیے شیڈول کے تحت شوٹنگز کا سلسلہ جاری رکھوں گی ۔انھوں نے بتایا کہ پرکاش جھاکی نئی فلم میں خاتون صحافی کا چیلنجنگ کردار نبھارہی ہوں۔

مقبول خبریں