فلم ’’زنجیر ‘‘میں اپنے کردار کو یادگار بناؤں گیپریانکا

جاوید اختر نے نئے اسکرپٹ سے فلم زنجیر کے ری میک میں جان ڈال دی ہے، پریانکا چوپڑا


Net News January 15, 2013
زنجیر میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھایا ہے، پریانکا چوپڑا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ فلم ''زنجیر ''میں اپنے کردار کو یادگار بنانے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس ریمیک فلم میں نئے اسکرپٹ نے فلم میں جان ڈال دی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپنے کردار کو خوبی سے نبھایا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ سلیم جاوید نے کہانی کو منفرد انداز میں لکھا ہے اور مجھے جو کردار ملا ہے اس کی بڑی اہمیت ہے ۔



اپنے کردار اور کام پر خوش ہوں ۔فلم رواں سال 10مئی کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔اسے ہندی اور تلگو زبان میں ریلیز کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔یہ 1973کی فلم زنجیر کا ریمیک ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسے اسی نام سے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس میں رام چرن تیجا اور سنجے دت بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے ۔

مقبول خبریں