- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
سنجے دت ’’گول مال 4‘‘ کی ٹیم سے ملنے سیٹ پر پہنچ گئے
ممبئی: بالی ووڈ کے سنجو بابا اپنے دوست اجے دیوگن سمیت فلم کی ٹیم سے ملنے ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے جس کے بعد فلم کے چوتھے سیکوئل میں سنجے دت کی شمولیت سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف مشہور ہدایت کار روہت شیٹھی کامیڈی فلم ’’گول مال‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ تبو اور پرینتی چوپڑا کی صورت میں 2 نئے لوگ سیکوئل کا حصہ ہیں تاہم آج فلم کے پروڈیسر اور مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سنجے دت بھی فلم کی کاسٹ کے ساتھ دکھائی دیئے۔
The original rockstar @duttsanjay pic.twitter.com/fbyzVdD2jx
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) March 31, 2017
سنجو بابا کی آج ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کے سیٹ پر موجودگی کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سنجے دت بھی فلم میں مختصر رول میں دکھائیں دیں گے جب کہ اس حوالے سے ہدایت کار کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ اپنے دوست اجے دیوگن سے ملنے گئے تھے یا پھر فلم کا حصہ ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ تبوکی 17سال بعد کامیڈی فلم ’’گول مال4‘‘میں انٹری
واضح رہے ہدایت کار روہت شیٹھی کی جانب سے بنائی جانے والے فلم کے دونوں سیکوئل ’’گول مال ریٹرنز‘‘ اور’’گول مال تھری‘‘ نے زبردست بزنس کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔