ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی،شہریارخان

ویب ڈیسک  بدھ 5 اپريل 2017
مصباح الحق سے اس حوالے سے بات نہیں ہوئی لیکن یہ ان کا آخری دورہ ثابت ہوگا، چیرمین پی سی بی۔ فوٹو : فائل

مصباح الحق سے اس حوالے سے بات نہیں ہوئی لیکن یہ ان کا آخری دورہ ثابت ہوگا، چیرمین پی سی بی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی، مصباح الحق سے بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے تاہم یہ ان کا آخری دورہ ثابت ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی بورڈ بنگلا دیش کو سبق نہیں سکھائے گا

شہریارخان نے کہا کہ بنگلا دیش نے ایمرجنگ ٹیم بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور بنگلا دیش بورڈ کا اصل مسلہ سیاسی ہے لیکن وہ سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتا ہےجب کہ بھارتی بورڈ کو بھی بتا دیا ہے کہ سیریز نا کھیلنے پر قانونی کاروائی ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔