ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف توہین شان رسالت کی درخواست پر سماعت ملتوی

الیکشن نامزدگی فارم میں غیراسلامی حلف ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔


Staff Reporter January 16, 2013
الیکشن نامزدگی فارم میں غیراسلامی حلف ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقراورجسٹس ریاضت علی سیہڑ پرمشتمل دورکنی بینچ نے ڈاکٹرطاہرالقادری اورمتحدہ قومی موومنٹ کے 50اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے خلاف توہین رسالت اور ملک میں فساد پھیلانے کی امریکی سازش سے متعلق متفرق درخواست اور آئینی درخواست کی سماعت21جنوری 2013 کوکرنے کیلیے ملتوی کردی۔

حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اشفاق ٹگرپیش ہوئے،درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس آئینی درخواست میں میرا بنیادی حق بھی مارا جارہا ہے کہ میں الیکشن نامزدگی فارم میں غیراسلامی حلف ہونے کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔