لاہور دھماکے کے حملہ آور کا خاکہ پہلے سے جاری اور تمام تھانوں میں آویزاں تھا

آئی این پی  جمعرات 6 اپريل 2017
سرچ آپریشن کے باجود حملہ آور گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سرچ آپریشن کے باجود حملہ آور گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

 لاہور:  بیدیاں روڈ دھماکے کے خودکش حملہ آور کا خاکہ گر فتاری کیلیے پہلے سے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنانے والے حملہ آور کی موجودگی کا اشتہار تمام تھانوں میں پہلے سے ہی آویزاں کردیا گیا تھا جس پر تحریر تھا کہ 24 سے 25 سال عمر کا عرفان نامی دہشت گرد کالی گاڑی میں لاہورمیں داخل ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے باجود حملہ آور گرفتار نہیں ہوسکا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔