یوم دفاع اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے، حنا پرویز بٹ

پوری قوم اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے


ویب ڈیسک September 06, 2026

لاہور:

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر قومی تاریخ میں اتحاد، قربانی، بہادری اور حب الوطنی کی روشن علامت ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی یاد دلاتا ہے۔ 1965ء کے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیاں پوری قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے 6 ستمبر 1965ء کو بے مثال جرات، عزم اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔

پوری قوم اپنے شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مضبوطی صرف سرحدوں کے دفاع ہی سے نہیں بلکہ قومی اتحاد، ترقی اور ذمہ دارانہ کردار سے بھی وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پاکستان ہماری پہچان اور فخر ہے، اس کے تحفظ اور ترقی کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

 

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ پوری قوم وطن کے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔