شاہ رخ خان کی کمپنی کا نام ریڈ چلی کیوں ہے؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 8 اپريل 2017

فلمیں نہ چلتیں توریڈ چلی نام کا ریستوران تو چل ہی جاتا، شاہ رخ خان: فوٹو: فائل

فلمیں نہ چلتیں توریڈ چلی نام کا ریستوران تو چل ہی جاتا، شاہ رخ خان: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگران کی فلمیں نہ چلتیں تو وہ ایک ریستوران کھولتے اور کھانا بناتے جب کہ اس حوالے سے وہ عورتوں کے برابر بھی ہونا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں کھانا پکانے کا بہت شوق ہے اور وہ چاہتے ہیں ایک دن وہ اپنے دوستوں کوگھرپربلائیں اوراپنے ہاتھ سے بنا ہوا کھانا کھلائیں اور اس دن وہ خود کو بہت خوش قسمت بھی سمجھیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ خان باورچی بننے کے خواہش مند

سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان اگراداکار نہ ہوتے تو ایک شیف ہوتے اوراسی لیے انہوں نے کمپنی کا نام بھی منفرد ’ریڈ چلی‘ رکھا جس کی وضاحت کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ کمپنی کا یہ نام اس لیے رکھا تھا کہ فلمیں نہ چلتی تو اس نام سے ریستوران تو چل ہی جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کھانا پکانا چاہتا ہوں جب کہ اگرمیں نے بہت سارے ریستوران کھول لیے تو کتنا کاروباربھی بڑھ جائے گا۔

اداکارنے مزید کہا کہ کھانا پکانا ہمیشہ سے میرا شوق رہا ہے اوریہ کہا جاسکتا ہے کہ میں اس حوالے سے عورتوں کے برابر ہونا چاہتا ہوں اور انہیں بھی با اختیار بنانے کے خواہشمند ہوں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔