لانگ مارچ میں شریک 94 افراد بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے

40 پولیس اہلکاربھی مختلف بیماریوں میں مبتلاہونے پر اسپتال لائے گئے ہیں،ذرائع


ویب ڈیسک January 17, 2013
94 شرکاء نزلہ اور زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوکر پولی کلینک اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچ گئے ہیں،ذرائع فوٹو : مریا اقبال

لاہور: تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شریک 94 افراد بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔

اسلام آباد کی جناح ایونیو پر تحریک منہاج القرآن کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں آج صبح ہلکی بارش کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، خون جما دینے والی سردی کے باعث کھلے آسمان تلے بیٹھے یہ شرکاء مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق 94 شرکاء نزلہ اور زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوکر پولی کلینک اسپتال کی ایمرجنسی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہناہے کہ 40 پولیس اہلکاربھی مختلف بیماریوں میں مبتلاہونے پر اسپتال لائے گئے ہیں۔