پولیس افسرکاروٹین سے ہٹ کرکردار نبھایاسنجے دت

ضلع غازی آباد میں پولیس افسر بنا ہوں مگر یہ کردار روٹین کے کردار سے ہٹ کر ہوگا۔


Net News January 18, 2013
سنجے دت نئی فلم ضلع غازی آباد میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اسٹارسنجے دت نے کہا ہے کہ فلم ''ضلع غازی آباد ''میںامن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار خوبی سے نبھایا ہے۔

فلم میں اس بار بھی پولیس افسر بنا ہوں مگر یہ کردار روٹین کے کردار سے ہٹ کر ہوگا ۔واضح رہے کہ اداکار اس فلم میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔ بالی وڈ اسٹار کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

ضلع غازی آباد دو دشمن گروہوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔ فلم میں ایک گینگ لیڈر کا کردار ویوک اوبرائے نے کیا ہے جس کے مخالفت میں ارشد وارثی سامنے آتے ہیں۔

مقبول خبریں