بھارت مذہبی منافرت پھیلانے والے چند ممالک میں شامل

بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر عائد پابندیوں کا اثر دیگر مذاہب سے منسلک افراد پر بھی پڑا، رپورٹ


ویب ڈیسک April 15, 2017
بھارت میں 2015 میں انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے گائے ذبح کرنے اورمسلمانوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، رپورٹ : فوٹو : فائل

BAHAWALPUR: بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے والے ممالک میں بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔

بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے والے ممالک میں شام کا پہلا جب کہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت دنیا بھر میں مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جب کہ اس فہرست میں خانہ جنگی کا شکار ملک شام کا نمبر پہلا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کے گھناؤنے عزائم بے نقاب

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 2015 میں انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے گائے ذبح کرنے اورمسلمانوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور رپورٹ کے مطابق زیادہ تربھارتی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کا اثر دیگر مذاہب سے منسلک افراد پر بھی پڑا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے

پیو ریسرچ سیٹر کی جانب سے اس رپورٹ کو عورتوں پر ظلم و ستم، فرقہ وارانہ تشدد، مذہبی منافرقت اور سماج دشمنی جیسے عناصر کو بنیاد بنا کر مرتب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذہب کے نام پر تشدد پھیلانے میں شام سرفہرست، نائیجیریا دوسرے اور عراق تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔