اختیارات کی میعاد ختم رینجرز کی مختلف علاقوں سے واپسی شروع

مذہبی و اقلیتی عبادت گاہوں سے بھی رینجرز کی نفری کو بلا لیا گیا جس کے باعث شہر میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔


Staff Reporter April 16, 2017
مذہبی و اقلیتی عبادت گاہوں سے بھی رینجرز کی نفری کو بلا لیا گیا جس کے باعث شہر میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

HARIPUR: حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کیے جانے اور رینجرز کے اختیارات کی میعاد ختم ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے رینجرز کی نفری کو واپس بلانے کا عمل شروع ہوگیا۔

رینجرز کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں اور چوکوں پر جاری اسنیپ چیکنگ کے علاوہ چھاپہ مار کارروائیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی و اقلیتی عبادت گاہوں سے بھی رینجرز کی نفری کو بلا لیا گیا جس کے باعث شہر میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔