چکن گنیا مخصوص مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے ماہرین

 متاثرہ افرادکوپانی اورجوس زیادہ پلائے جائیں، شہری گھروں میں مچھرماراسپرے کریں


Staff Reporter April 18, 2017
چکن گنیا کی علامات ظاہر ہونے پر ڈنگی اور ملیریا کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔ فوٹو: فائل

ماہرین طب نے بتایا ہے کہ چکن گنیا مچھروں کے کاٹنے سے لاحق ہورہا ہے مخصوص مچھروں کے کاٹنے سے جسم میں شدید درد، کمزوری، نقاہت، بخار لاحق ہوتا ہے۔

ماہرین طب نے بتایا کہ المیہ یہ ہے کراچی کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں چکن گنیا کے مرض کی تشخیص کی سہولت موجود نہیں جبکہ 3 کروڑ والے آبادی کے شہری مچھروں کی بہتات سے شدید پریشان ہیں لیکن حکومت سندھ، محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں نے اس اہم مسئلے پر چپ سادھ رکھی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن گنیا کی علامات ظاہر ہونے پر ملیریا ، ڈنگی کے ٹیسٹ بھی کرائیں جائیں، متاثرہ افراد کو پانی زیادہ سے زیادہ پئیں، مریض کو گھر کے جوس پلائیں، بچوں کو شام کے وقت مکمل آستین والے کپڑے پہنائے جائیں اور شہری گھروں میں مچھر اسپرے خود کریں۔