پاناما کیس؛ سٹے باز بھی میدان میں آگئے

ویب ڈیسک  بدھ 19 اپريل 2017
لاہور میں بکیوں نے پاناما کیس کے فیصلے پر سٹے بازی شروع کردی ہے فوٹو: فائل

لاہور میں بکیوں نے پاناما کیس کے فیصلے پر سٹے بازی شروع کردی ہے فوٹو: فائل

 لاہور: پاناما کیس میں جہاں لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں وہیں سٹے باز بھی میدان میں آگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں جہاں ہر جانب پاناما کیس کا فیصلہ موضوع بحث بناہوا ہے وہیں سٹے بازوں نے بھی اس پر نظریں گاڑھ رکھی ہیں۔ ملک بھر میں بکیوں نے اپنے اپنے ریٹ فکس کردیئے ہیں اور سٹے باز ممکنہ فیصلے پر بڑی بڑی رقم داؤ پر لگارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

لاہور کے بُکیوں نے وزیراعظم نواز شریف کو فیوریٹ قرار دے دیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے حق میں پیسے ملنے کا بھاؤ 50 پیسے جب کہ نواز شریف کے خلاف فیصلے پر 2 روپے رکھا ہے اور بُک کل دوپہر 12 بجے تک کُھلی رہیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔