- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے جمیکا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
کنگسٹن: پاکستان نے تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روزمیزبان ٹیم 152 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لئے صرف 32 رنز کا ہدف ملا جو مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ گرین کیپس کی جانب سے اظہرعلی 1، احمد شہزاد اور یونس خان 6،6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ مصباح الحق 12 اور بابراعظم 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کے شینن گیبریل، الزاری جوزیف اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کھیل کے پانچویں روز پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 152 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوئی۔ پانچویں روز کا کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 93 رنز سے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستانی بولرز میدان میں چھائے رہے اور شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا ایک بھی موقع نہیں دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرن پاویل 49 اور شمرون ہیٹمیر 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ کریگ بریتھ وٹ 14، دوندرا بشو 18، کپتان جیسن ہولڈر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6، محمد عباس 2، وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ پہلی اننگز میں محمد عامر نے 6، یاسرشاہ نے 2، وہاب ریاض اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر یاسر شاہ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 286 اور دوسری میں 152 رنز بنائے جب کہ پاکستان نے مصباح الحق کی 99 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 407 رنز بنائے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔