بھارت کا قومی ترانہ بھولنے پر سونم کپور شدید تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک  اتوار 23 اپريل 2017
اداکارہ کے کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا: فوٹو: فائل

اداکارہ کے کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو اپنا قومی ترانہ بھولنے پر بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے ایک کالم میں بھارتی قومی ترانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جو بچپن اپنا قومی ترانہ بہت پڑھتے تھے ہمیں ایک بار پھراسے ذہن میں لانا چاہیئے جس کی ایک لائن ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی ‘ بھی تھی۔

اداکارہ کے اس کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی جیسا کوئی بھی جملہ بھارت کے قومی ترانے میں شامل نہیں ہے۔ اداکارہ کے قومی ترانہ بھولنے پر ان کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمختلف قسم کے خیالات اورغصے کا اظہار کیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سونم کپور کا والدین کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ

ایک مداح نے بھارت کا پورا قومی ترانہ لکھا اورکہا کہ  ٹارچ کی مدد سے بھی ’ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی والی لائن دیکھنا چاہی لیکن ایسی کوئی لائن نظر نہیں آئی۔

https://twitter.com/135_ravi/status/855477502495600641

ایک اور مداح نے سونم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہمیں اپنی رائے کے اظہار کی آزادی تھی تاہم اب ہمیں اپنا قومی ترانہ منتخب کرنے کی بھی آزادی مل چکی ہے جب کہ اس مداح نے اداکارہ کا شکریہ بھی کیا۔

ایک مداح نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اب تک میں غلط قومی ترانہ پڑھتا رہا ہوں۔ انہوں نے اداکارہ کوصحیح قومی ترانہ بتانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔