ٹینس رینکنگ؛ سرینا ولیمز دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان

اسپورٹس ڈیسک  پير 24 اپريل 2017
سرینا کے گھر رواں برس ستمبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ اب آئندہ برس ہی دنیائے ٹینس میں واپس آسکیں گی . فوٹو : فائل

سرینا کے گھر رواں برس ستمبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ اب آئندہ برس ہی دنیائے ٹینس میں واپس آسکیں گی . فوٹو : فائل

پیرس: ٹینس رینکنگ میں سرینا ولیمز دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہو گئیں۔

ٹینس رینکنگ میں سرینا ولیمز ٹاپ پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں جب کہ اینجلیک کیربر کو دوسری پوزیشن پر جانا پڑا، البتہ وہ اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک رسائی پانے پر دوبارہ سرفہرست بن سکیں گی۔ سرینا کے گھر رواں برس ستمبر میں بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ اب آئندہ برس ہی دنیائے ٹینس میں واپس آسکیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرینا ولیمز پرنسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے پررومانیئن کپتان سے تحقیقات

مینز سنگلز میں رافیل نڈال 2 درجے ترقی ملنے پر پانچویں نمبرپرآگئے، مونٹی کارلو ماسٹرز کے رنر اپ البرٹ راموس وینولاس 5 درجے بہتری ملنے پر ٹاپ 20 کا حصہ بنے، ایشین اسٹار کائی نیشکوری 2 قدم پیچھے ہٹنے پر 7 ویں نمبرپر چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔