خالد لطیف کا ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 26 اپريل 2017
پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ پر اظہار عدم اعتماد،جانبدارانہ تحقیقات کا الزام لگا دیا
 فوٹو: فائل

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ پر اظہار عدم اعتماد،جانبدارانہ تحقیقات کا الزام لگا دیا فوٹو: فائل

 لاہور:  پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ پر اظہار عدم اعتماد کرتے ہوئے ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوپنرنے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو خط لکھا جس میں انھوں نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم  پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ جانبدارانہ تحقیقات کی جا رہی ہیں اس لیے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ  شرجیل خان، خالد لطیف اورشاہ زیب حسن  نے فکسنگ کے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد  ان کے کیس ٹریبیونل میں زیر سماعت ہیں۔ دریں اثناء پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے آرٹیکل 4.3 کے تحت خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو مزید بازپرس کیلیے  طلب کیا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔