سلمان خان نے 3 باڈی گارڈزکوکیوں فارغ کیا۔۔؟

ویب ڈیسک  بدھ 26 اپريل 2017
اداکاران باڈی گارڈزاورمینیجرسے اب کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں: فوٹو: فائل

اداکاران باڈی گارڈزاورمینیجرسے اب کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں: فوٹو: فائل

ممبئی: دبنگ سلمان خان نے ذاتی معلومات میڈیا کو فراہم کرنے پراپنی مینیجر سمیت 3 باڈی گارڈز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کواس وقت بہت غصہ آیا جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ ان کے کچھ باڈی گارڈز ان کی ذاتی معلومات میڈیا کو فراہم کررہے ہیں۔

سلمان خان نے تفتیش کے بعد اپنے 3 باڈی گارڈزسمیت اپنی منیجرریشما شیٹھی کوبھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 14 سال اداکارکی مینجر رہنے والی ریشما شیٹھی سلمان خان اوران کے گھر والوں میں ایک عرصے سے غلط فہمیاں پیدا کررہی تھیں۔ ریشما شیٹھی طویل عرصے سے سلمان خان کے تمام کاروباری معاملات کو دیکھتی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان سب سے زیادہ کس سے ڈرتے ہیں؟

دبنگ خان کو معلوم ہوا ہے کہ ان کے باڈی گارڈز اداکاراوران کے خاندان سے متعلق انتہائی اہم معلومات میڈیا کو فراہم کررہے ہیں تو انہوں نے فوری طورپرانہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ وہ ان باڈی گارڈزاورمینیجرسے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔