سندھ ہائی کورٹ کا آئی جی سندھ کو کام جاری رکھنے کا حکم

ویب ڈیسک  بدھ 26 اپريل 2017
حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں فوٹو؛ فائل

حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں فوٹو؛ فائل

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی ایڈووكیٹ طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل گزشتہ سماعت پر بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے لہذا حکم امتناعی کو ختم کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں مزید توسیع

عدالت نے حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا کو مسترد کردیا اور آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی ہوں کوئی کلرک نہیں جو اختیارات نہیں دیئے جا رہے

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔