محبوبہ کوقتل کرکے لاش کتوں کوکھلانے والےفٹبالرکو جیل بھیجنے کا حکم

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 26 اپريل 2017
 ججز کے پینل نے ووٹنگ کے بعد برونو کی خصوصی رعایت ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا حکم دیا . فوٹو : فائل

ججز کے پینل نے ووٹنگ کے بعد برونو کی خصوصی رعایت ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا حکم دیا . فوٹو : فائل

ریو ڈی جنیرو: برازیلین عدالت نے اپنی محبوبہ کو قتل کرنے والے فٹبالر کو واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

برونو فرنانڈیس نے اپنی گرل فرینڈ الیزا سموڈیوکو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کیے اور اپنے کتوں کو کھلایا، اس پر اسے22 برس جیل کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ 7 برس سے قبل کم عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد ایک خصوصی قانون کے تحت نہ صرف رہا ہوا بلکہ مقامی فٹبال کلب سے 2 برس کا معاہدہ بھی کرلیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: زیادتی کے الزام میں بنگلا دیشی کرکٹر سلاخوں کے پیچھے

اس معاملے پر برازیل نظام انصاف پر انگلیاں اٹھنے لگیں تھیں، گزشتہ روز ججز کے پینل نے ووٹنگ کے بعد برونو کی خصوصی رعایت ختم کرتے ہوئے اسے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا حکم دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔