- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
صبا قمر اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کی تشہیر کے لیے بھارت جائیں گی
ممبئی: بالی ووڈ میں ہدایتکار ساکیت چوہدری کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ صباقمر فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے بھارت جائیں گی۔
ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں اور بھارت میں داخلے پر پابندی کے بعد فواد خان اور ماہرہ خان اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں جاسکے جب کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی تشہیر کا موقع نہ ملنے پر افسردگی کا بھی اظہار کیا تھا لیکن اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھارت جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: صبا قمربالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی تشہیری مہم سے آؤٹ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘کی تشہیر کے لیے بھارت نہ جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی تصدیق خود فلم پروڈیوسر نے کی تھی لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے جلد ہی بھارت آئیں گی جہاں وہ ساتھی اداکار عرفان خان اور ہدایتکار ساکیت چوہدری کے ہمراہ فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گی ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ماہرہ شاہ رخ کے ساتھ تشہیر نہ ہونے پر رو پڑیں
دوسری جانب فلم کی ٹیم کے مطابق صبا قمر بھارت میں فلم کی تشہیر کے لیے آنے کی خواہشمند ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے دباؤ کا شکار ہیں لیکن ان کی آمد کا انحصار ویزا جاری ہونے پر ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے بھی پاکستانی فنکاروں کی بھارت آمد پر کسی قسم کی پابندی کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ 12 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔