- 60 سالہ خاتون نے مقابلہ حسن جیت کر سب کو حیران کر دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
عمران خان کو 10 ارب تو دور10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے، رانا ثنا اللہ
لاہور: پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 10 ارب کی بات کرتے ہیں انہیں تو10 روپے بھی نہیں دیئے جا سکتے۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، انہوں نے اختلافی نوٹ کو بری طرح سے اچھالا ہے، عمران خان کو تو10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے، وہ ہرعزت دارکی عزت اچھالنا اپنا مقصد سمجھتے ہیں اور یہ باورکرانا چاہتے ہیں کوئی عزت بچانا چاہتا ہے تو ان کے مقاصد کے مطابق عمل کرے۔ الزام خان کے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسے کے مقاصد غیر آئینی ہیں جب کہ آج کا جلسہ قوم کے ساتھ بڑا بڑا مذاق ہے، عمران خان کو راولپنڈی کے شیطان اور ایک مکار مولوی کی حمایت حاصل ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: 10 ارب تو ابتدائی پیش کش تھی رقم بڑھانے کی آفر بھی کی گئی تھی، عمران خان
رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم نوازشریف سے بھارتی کاروباری شخصیت سجن جندال کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ کاروباری شخصیت کے پوری دنیا میں لوگوں کے ساتھ تعلقات ہوتے ہیں، جندال ایک کاروباری شخصیت ہے جن کا حسن اورحسین نوازسے بھی کاروباری تعلق ہے، جندال کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی کوئی بیک یا فرنٹ ڈورپالیسی نہیں تھی، اس ملاقات سے متعلق کل جو وضاحت کی گئی ہے وہی سچ ہے، اب جس کا جتنا گھٹیا ذہن ہے وہ اس ملاقات کو ویسا ہی بنارہا ہے۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم سے بھارتی بزنس مین سجن جندال کی مری میں ملاقات
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اللہ جانتا ہے جج صاحب نے پاناما فیصلے میں اطالوی ناول کوحصہ کیوں بنایا، نہ جانے کیوں جج صاحب نے قران و حدیث کواستعمال کیا نہ خطے کے کسی اور ناول کو۔ لاہور میں اورنج لائن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن وقت کی ضرورت ہے، لوگ اپنے مقاصد کےلیے اس منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں، 5 سال بعد اس منصوبے کی قیمت 5 سو ارب روپے ہوگی، دنیا کا کوئی میٹروسٹی بتائیں جہاں ٹرینیں نہیں اورلاہورمیں بھی اورنج گرین لائن سمیت دیگرٹرینوں کی سہولت ہونی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔