- لاہور؛ باغبانپورہ میں پولیس مقابلہ؛ اہلکار شہید، 2 ڈاکو ہلاک
- پاکستان آئی ایم ایف سے مزید 8 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
- قومی کرکٹر اعظم خان نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
- اسلام آباد: لڑکی کا چلتی کار میں فائرنگ سے قتل، باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی 20؛ پاکستان کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ 90 رنز پر ڈھیر
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
بگ تھری کے خاتمے کے ساتھ بھارت سے سیریز کے معاہدے بھی ختم ہو گئے، شہریار خان
لاہور: چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ بگ تھری فارمولے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا اور پی سی بی کی کوششوں سے ہی بگ تھری کا خاتمہ ہوا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بگ تھری غیر جمہوری تھا اور اس فارمولے سے آئی سی میں صرف تین ممالک بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی اجارہ داری قائم ہو گئی تھی، بگ تھری فارمولے سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہو رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی بگ تھری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا، پاکستان کی وجہ سے ہی بگ تھری ختم ہوا جب کہ آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر نے بھی بگ تھری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آئی سی سی کا اجلاس ختم ، بھارت کو کروڑوں ڈالر کا جھٹکا
چیرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں بھارت اور سری لنکا نے نئے قوانین کی مخالفت کی جب کہ دیگر 8 ممالک نے نئے مالیاتی ماڈل کے حق میں ووٹ دیئے، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے بھی بگ تھری کے خاتمے کے لئے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ دنیا کا امیر ترین بورڈ ہے اور بھارت سے نہ کھیلنے پر ہمارا مالی نقصان ہوا، بگ تھری فارمولے کے تحت 8 برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان 6 سیریز ہونی تھیں لیکن بھارت کے انکار کی وجہ سے 3 سیریز کا وقت بھی گزر چکا ہے۔ بھارت کے ساتھ کھیلنا بھارت کے لئے اہم نہیں لیکن پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، بگ تھری کے خاتمے کے بعد بی سی سی آئی کے ساتھ سیریز کے تمام معاہدے بھی ختم ہو گئے ہیں جب کہ بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ آئی سی سی میں اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا
شہریار خان نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں مالی معاملات کے حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی منظوری جون میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس وقت بھی ششانک منوہر ہی آئی سی سی کے سربراہ ہوں گے۔ ورلڈ الیون کے میچز کے حوالے سے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اپنی ٹاپ ٹیم پاکستان بھیجے گی اور ستمبر میں ورلڈ الیون کے تمام میچز لاہور میں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔