گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر تقریب میں خطاب کے دوران بے ہوش ہوگئے

طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ تقریر کے لئے روسٹرم پر آگئے


Numainda Express January 21, 2013
طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ تقریر کے لئے روسٹرم پر آگئے فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام تقریب کے دوران تقریر کرتے ہوئے اچانک لڑکھڑا کر گرنے لگے جنھیں ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے فوری طورپر سنبھالتے ہوئے طبی امداد کے لئے دوسرے کمرے میں منتقل کردیا۔

طبی امداد کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی اور تھوڑی دیر بعد وہ دوبارہ تقریر کے لئے روسٹرم پر آگئے جہاں انھوں نے اپنے روایتی اندازمیں تقریر کی۔