تھوڑا سا دباؤ پڑنے پرنواز شریف کے اندرکا فاشسٹ بے نقاب ہوگیا، عمران خان

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تھوڑا سا دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کے بارے میں نواز شریف کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، نواز شریف شاید بھول گئے ہیں کہ ان کی گرفتاری کے وقت جب (ن) لیگ کے سارے مرد کارکن ختم ہو گئے تھے تو ان کی اہلیہ نے احتجاج کی قیادت کی تھی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ تھوڑا سا دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔