- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
10 ارب کی پیش کش کرنے والا لاہور کا رہائشی ہے ، عمران خان
کراچی: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا۔
کراچی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سے فارغ ہونے کے بعد کراچی آنے کا وعدہ کیا تھا، کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور دبئی سے لوگ کراچی چھٹیاں منانے کے لئے آتے تھے لیکن اب اس شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، کراچی کے شہریوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے نکلا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ خرچ ہونے والا پیسہ چوری ہو کر دبئی چلا جاتا ہے، جب تک لوگ اپنے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے ان حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : دباؤ پڑنے پر نواز شریف کے اندر کا فاشسٹ بے نقاب ہو گیا
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا، جب پاناما کا انکشاف ہوا تھا اسی دن انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا، نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو کہا تھا کہ تحقیقات تک استعفیٰ دے دیں لیکن خود کرسی سے چپکے ہوئے ہیں اور یہ کرسی سے اس وجہ سے چپکے ہوئے ہیں کیونکہ قطری کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں سے کمیشن آنا ہے، اسی پیسے کی وجہ سے نواز شریف اپنی عزت اور غیرت کھو بیٹھے ہیں۔
10 ارب کی پیش کش کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا 10 ارب تو ابتدائی پیش کش تھی، آفر لانے والے کا کہنا تھا کہ پیش کش 10 ارب روپے سے بڑھ بھی سکتی ہے، پیش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اور اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا، جس دن عدالت میں بلایا گیا تو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کے لئے تحفظ کا مطالبہ کروں گا اور دبئی سے جس کے ذریعے پیش کش کی گئی اس کا نام بھی بتاؤں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیوز لیکس پاک فوج کو دانستہ طور پر بدنام کرنے کی کوشش تھی
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 30 سالوں سے نواز شریف نے رشوت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اگر موٹو گینگ کو آج یہ کھانے کے لیے دینا چھوڑدیں تو سب ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے، 1999 میں سوائے کلثوم نواز کے کوئی نہیں تھا سب بھاگ گئے تھے لہذا جس دن پارٹی کے لوگوں کو پتہ چلا کہ نواز شریف جانے والا ہے، یہی لوگ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے اور کہیں گے کہ یہ تو ہے ہی کرپٹ، جس طرح لوگ پہلے چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں گئے تھے اسی طرح یہ لوگ پھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی یوٹرن نہیں لیا لیکن نواز شریف بار بار نہ صرف یو ٹرن لیتے بلکہ جھوٹ بھی بولتے ہیں.
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ڈان لیکس کمیشن کی پوری تفصیل سامنے آئے لیکن انہوں نے اصل لوگوں کو بچا کر کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا دیا، یہ اسی طرح ہے کہ نیب بڑے مگرمچھوں کو معاف کر دیتی ہے اور چھوٹے پٹواریوں کو پکڑلیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ المیہ یہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم ہے اور کرکٹرز کو کہتے ہیں کہ آپ نے اسپاٹ فکسنگ کیوں کی۔ ایک سوال کے جواب پر عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو کیا کہوں، جب آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑا ہوجائے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔