گیس چوروں کیخلاف پہلی باربلاامتیاز کارروائی کیوزیرپٹرولیم

آئندہ موسم سرما میں بھی گیس بحران ہوگا، سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار ختم کردیں گے


Numainda Express July 31, 2012
آئندہ موسم سرما میں بھی گیس بحران ہوگا، سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار ختم کردیں گے فوٹو فائل۔

وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے عوام کو آئندہ موسم سرما میں بھی گیس بحران کی نوید سناتے ہوئے کہاہے کہ گیس چوروں کے خلاف پہلی بار بلاامتیاز کارروائی کی گئی ہے اور اگر پیپلزپارٹی کی کوئی شخصیت بھی گیس چوری میں ملوث ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے میں ریگولیٹ کرنے اور ایل این جی کی درآمد کیلیے کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی کے اجلاس میںسمری پیش کی جائے گی۔

سوئی ناردرن گیس کے ہیڈآفس میں پریس کانفرنس میں انھوںنے کہاکہ ایل این جی کی درآمد کیلیے قطر اور الجزائر سے بات چل رہی ہے اوراسے دو حصوں میں درآمد کیا جائے گا۔ انھوںنے کہا کہ سی این جی اسٹیشنوں کیلیے مزید لائسنس نہیںدیے گئے بلکہ سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وارختم کر دیاجائے گا۔

گیس جنریٹروں کے حوالے سے بھی پالیسی بنارہے ہیں اور جن کے پاس 500کلو واٹ کے گیس جنریٹر ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل معیار سے مطابقت نہیں رکھتے انھیں 25فیصد زائد قیمت پر گیس فراہم کی جائے گی۔پنجاب کو زیادہ گیس فراہم کی گئی۔