شاداب ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے  227ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے پر شاداب خان کو قومی ٹیم کی کیپ دیکر اعزاز سے نوازا ۔ فوٹو : پی سی بی

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے پر شاداب خان کو قومی ٹیم کی کیپ دیکر اعزاز سے نوازا ۔ فوٹو : پی سی بی

برج ٹاؤن/ بارباڈوس: لیگ اسپنر شاداب خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے227 ویں کھلاڑی بن گئے۔

شاداب خان ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے پاکستان کے 277 ویں کرکٹر بن گئے ہیں، انہیں 10 ہزار ٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے ریکارڈ ساز کرکٹر یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے پر قومی ٹیم کی کیپ دیکر اعزاز سے نوازا، وہ 4  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 10 جب کہ 3 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاداب خان میں شاندارمستقبل کی جھلک

واضح رہے شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔