سی اے اے نے بھوجا ایئر کی طیارہ فروخت کرنیکی کوشش ناکام بنادی

اثاثے منجمد ہیں،شاہین ایئر کو بھوجا ایئرکے طیارے کی رجسٹریشن سے منع کردیا


Staff Reporter July 31, 2012
اثاثے منجمد ہیں،شاہین ایئر کو بھوجا ایئرکے طیارے کی رجسٹریشن سے منع کردیا ۔ فائل فوٹو

TOKYO: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے بھوجا ایئرلائن کی جانب سے طیارہ فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،بتایاجاتا ہے کہ بھوجاایئر اپنے اثاثے فروخت کرناچاہتی ہے مگر سی اے اے نے اسلام آباد میں بھوجا طیارے کے حادثے میں جاں بحق127افرادکے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی اور سول ایوی ایشن پر واجب الادا 778 ملین کے واجبات کی ادائیگی کیے بغیر ایئر لائن کے منجمدکردہ اثاثے ریلیزکرنے سے انکارکردیاہے۔

بتایاجاتا ہے کہ بھوجا ایئر لائن کے بڑے حصہ دارارشد جلیل نے گزشتہ روز ایئر لائن سے اپنا سرمایہ واپس نکالنے کے لیے ایک طیارہ شاہین ایئر لائن کو فروخت کردیا۔اس ڈیل کا علم اس وقت ہوا جب شاہین ایئر لائن نے بھوجا ایئر کاطیارہ 737-400 اپنے نام رجسٹرڈ کرانا چاہا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے علم ہونے پر طیارے کی رجسٹریشن سے انکارکرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنادی۔سی اے اے نے ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروںکوبھوجا ایئر لائن کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے ۔