واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائی جائے حیسکو چیف

نادہندگان کیخلا ف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت، سستی روی پر افسران پر اظہار برہمی


Numainda Express January 22, 2013
وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کے احکامات کے مطابق ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو مظفر علی عباسی نے تمام سرکلوں کے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ ریکوری ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کر کے مہم کو تیز کریں۔

تینوں آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریکوری ٹیمیں گھر گھر جاکر چیکنگ کر کے بجلی چوروں اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کریں اور ان کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے اور سو فیصد ریکوری کی جائے۔

وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی کے احکامات کے مطابق ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حیسکو ریجن کے 12 اضلاع میں وفاقی وصوبائی اداروں اور نجی صارفین جن کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار ہے پر 42 ارب 94 کروڑ4 لاکھ83 ہزار روپے کے واجبات ہیں۔



جس میں وفاقی اداروں پر 1ارب 12 کروڑ 55 لاکھ 61 ہزار روپے، صوبائی اداروں پر 28 ارب 51 کروڑ 40 لاکھ 69 ہزار روپے اور نجی صارفین پر 14 ارب 41 کروڑ31 لاکھ 23 ہزار روپے واجبات ہیں جن کی وصولی کا ہدف 100 فیصد یقینی بنانا ہے ۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر بشیر احمد بلوچ، مینجر کمرشل محمود علی قائمخانی ،چیف کمرشل آفیسر محمد سلیم جاٹ و دیگر افسران موجود تھے۔

مقبول خبریں