بنیاد رکھ دی الیکشن میں انقلاب برپا ہوگا اہلسنت والجماعت

اسمبلیوں میں صحابہ کرام کا جھنڈا لہرائیں گے، عوام نے فیصلہ کرلیا،محمد احمد لدھیانوی


Nama Nigar January 22, 2013
احمد لدھیانوی نے کہا کہ آج ٹنڈو الہ یار میں اس عظیم اجتماع سے انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور آئندہ الیکشن میں انقلاب برپا ہوگا۔ فوٹو: فائل

اگر ایک دھرنے کی وجہ سے بلوچستان میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے تو پشاور میں 22 لاشوں اور کراچی میں روزانہ درجنوں قتل پر گورنر راج کیوں نہیں آسکتا؟

ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے سرپرست اعلیٰ محمد احمد لدھیانوی نے ''پیغمبر انقلاب و دفاع پاکستان کانفرنس''سے خطاب کے دوران کیا۔ احمد لدھیانوی نے کہا کہ آج ٹنڈو الہ یار میں اس عظیم اجتماع سے انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور آئندہ الیکشن میں انقلاب برپا ہوگا۔



انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم ملک کے متعدد حلقوں سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کی اسمبلیوں میں صحابہ کرام کا جھنڈا لہرائیں گے۔ مولانا اورنگزیب فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غنی پارک میں اس عظیم الشان جلسے سے مخالفین کے لیے یہ پیغام ہے کہ طویل عرصے تک جن لوگوں نے عوام کے حقوق کو غصب کیا، ڈاکے ڈالے، لوٹ مار اور بدعنوانیاں کیںوقت ان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور ٹنڈو الہ یار کی غیور عوام نے بیدار ہوکر یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں حق کا ساتھ دینا ہے ۔

مقبول خبریں