مٹھی ملازمت نہ ملنے پر تھرپارکر کے معذورین کا مظاہرہ

حکومت وعدے پورے کرے، مخصوص شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ کے باوجود دربدر ہیں، مظاہرین


Nama Nigar January 22, 2013
معذوروں نے مخصوص شناختی کارڈ اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیے مگر کہیں بھی مخصوص کوٹہ پر ملازمت نہیں ملی۔ فوٹو: فائل

تھرپارکر کے معذور افراد کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ، 15سے زائد معذوروں نے تھرپارکر میڈیا سینٹر مٹھی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین امولکھ بھیل، چترو بھیل، بھیر جن کولہی نے میڈیا کو بتایا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے معذوروں سے بہت وعدے کیے مگر کوئی وعدہ وفا نہیں ہوا۔ معذوروں نے مخصوص شناختی کارڈ اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیے مگر کہیں بھی مخصوص کوٹہ پر ملازمت نہیں ملی۔ ہمیں عشرہ و زکوٰۃ سمیت اقلیتوں کے مخصوص فنڈز میں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

مقبول خبریں