مخلوط حکومت قائم ہوگی نوازشریف سربراہ ہونگے برطانوی جریدہ

حکومت انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے قریب ہے،الیکشن مئی کے پہلے ہفتے میں ہوسکتے ہیں۔


INP January 24, 2013
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب حکومت اقتدارنئی منتخب حکومت کوسونپے گی،اکانومسٹ کی جائزہ رپورٹ. فوٹو: وکی پیڈیا

معتبربرطانوی جریدے ''اکانومسٹ''نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے بعدمخلوط حکومت قائم ہوگی جس کے سربراہ ن لیگ کے صدر نواز شریف ہوں گے۔

زرداری حکومت عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے قریب ہے جومئی کے پہلے ہفتے میں ہوسکتے ہیں۔

9

جریدے کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت اہم سنگ میل پرکھڑاہے ملک میں اچھااورسنہرا دورآنیوالاہے۔