صبا قمر کی ’’ہندی میڈیم‘‘ فلم بینوں کو متاثر نہ کرسکی

فلم’’ہندی میڈیم ‘‘ نےباکس آفس پر پہلے روزصرف 2 کروڑ 81 لاکھ کا بزنس کیا


ویب ڈیسک May 20, 2017
 فلم’’ہندی میڈیم ‘‘ نےباکس آفس پر پہلے روزصرف 2 کروڑ 81 لاکھ کا بزنس کیا ۔ فوٹو : نیٹ

پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم ''ہندی میڈیم'' باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی۔

صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم''ہندی میڈیم'' اور شردھاکپور کی فلم''ہاف گرل فرینڈ'' ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئیں، صبا قمر کی فلم پہلے روز باکس آفس پر کوئی خاطر خواکمائی نہیں کرسکی اور شردھا کی فلم''ہاف گرل فرینڈ'' نے باکس آفس پر اسے مات دے دی ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:صبا قمر بھارت کے گن گانے لگیں



عرفان خان اورصباقمر کی فلم 2 بھارتی ریاستوں میں ٹیکس فری ہونے کے باوجود فلم بینوں کی توجہ نہ حاصل کرسکی اور فلم نے پہلے روزصرف 2 کروڑ81 لاکھ کی کمائی کی،اس کے مدمقابل فلم''ہاف گرل فرینڈ''نے پہلے روز 10 کروڑ 27 لاکھ کا بزنس کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی فلم انڈسٹری میں زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں، صبا قمر



واضح رہے کہ فلم''ہندی میڈیم'' میں عرفان خان اور صبا قمر جب کہ ''ہاف گرل فرینڈ'' میں شردھا کپور اور ارجن کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں