مختلف علاقوںسے ملنے والی2لاشوںکی شناخت نہ ہوسکی

پولیس نے عدم شناخت پرضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی تھی


Staff Reporter August 01, 2012

شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ، تفصیلات کے مطابق 30 جولائی کو ایئرپورٹ کے علاقے میں اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرزکے قریب گرائونڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس نے عدم شناخت پرضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوادی تھی، اتوار 29جولائی کو آرام باغ کے علاقے میں واقع فرنیچر مارکیٹ سے بھی نوجوان کی بوری میںبند لاش ملی تھی جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نے دونوں لاشیں سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی فائونڈیشن کے سرد خانے میں امانتاً رکھوائی ہوئی ہیں ، سرد خانے کے عملے کاکہنا ہے کہ متعدد افراد لاشیں دیکھ کرگئے ہیں لیکن کوئی بھی انھیں شناخت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے