بم دھماکے میں زخمی ہونے والے فٹبالرکی کھیل میں واپسی

جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب یکے بعد یگرے 3 دھماکے ہوئے تھے


Sports Desk May 20, 2017
جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب یکے بعد یگرے 3 دھماکے ہوئے تھے . فوٹو : اے ایف پی

جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس کے قریب دھماکے سے زخمی ہونے والے دفاعی پلیئر مارک بارٹرا نے ہفتے کو جرمن فٹبال کلب بورسیا ڈورٹمنڈ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس کے قریب 3 دھماکے، ایک کھلاڑی شدید زخمی

جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب یکے بعد یگرے 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے تھے اوران کی دائیں کلائی میں فریکچر کے بعد سرجری ہوئی تھی، صحتیابی کے بعد انہوں نے ٹیم کے بنڈس لیگا میں ویرڈر بریمین کیخلاف آخری لیگ میچ میں حصہ لیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :جرمن فٹبال ٹیم پر حملے کا محرک دہشت گردی نہیں 'لالچ' تھا،پولیس

واضح رہے 11 اپریل کو ڈورٹمنڈ کی ٹیم پر مونا کو سے چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل کھیلنے کیلئے ہوٹل سے گراؤنڈ جاتے وقت بم دھماکے ہوئے تھے۔

 

مقبول خبریں