جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس کے قریب 3 دھماکے، ایک کھلاڑی شدید زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 12 اپريل 2017
دھماکوں کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹنے سے ہسپانوی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے، حکام۔ فوٹو: بشکریہ ٹرینڈ نیوز ایجنسی

دھماکوں کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹنے سے ہسپانوی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے، حکام۔ فوٹو: بشکریہ ٹرینڈ نیوز ایجنسی

برلن: جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس کے قریب 3 دھماکوں کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں منعقدہ چیمپئنز لیگ کے میچ کے لئے گراؤنڈ جانے والی بس کے قریب یکے بعدیگرے 3 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی شدید زخمی ہوگیا جب کہ دیگر کھلاڑی محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں بس کے شیشے ٹوٹنے سے ہسپانوی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی مارک بارٹرا زخمی ہوگئے جنہیں ہاتھوں اور سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

دھماکوں کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی کھلاڑی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے اس وقت ہوئے جب کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم کی جانب لے جایا جارہا تھا۔

دوسری جانب حکام کے مطابق حملے کے بعد جرمن کلب بوروشیا دوڑمنڈ اور موناکو کے درمیان کھیلا جانے والے کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ میچ ملتوی کردیا گیا تاہم اب یہ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔