جامعہ کراچی کے تعلیمی اعلانات
سیکنڈ سیمسٹر کے فارم و فیس یکم اگست تا15 اکتوبر یو بی ایل اور نیشنل بینک جامعہ کراچی کیمپس برانچز میں وصول کی جائیںگی
جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے اعلان کیا ہے کہ ایل ایل ایم سال اول2012 کے سالانہ امتحان 4 اگست سے جبکہ سال آخر کے امتحان کا آغاز اگست کے آخری ہفتے سے ہوگا، طلبا اپنے ایڈمٹ کارڈ متعلقہ کالجوں سے حاصل کرلیں، مزید ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کے سیمسٹر کے فارم و فیس یکم اگست سے جمع ہونگیں۔
اعلامیے کے مطابق سیکنڈ سیمسٹر کے فارم و فیس یکم اگست تا15 اکتوبر یو بی ایل اور نیشنل بینک جامعہ کراچی کیمپس برانچز میں وصول کی جائیںگی، بی ایس،آنرز، بی بی اے، بی پی اے، ڈی فارم/ بی فارم، ایم فارم، ایم اے، ایم ایس سی، بی ایس، ایم کام، ایم بی اے اور ایم پی اے کے طلبا اپنے اپنے شعبہ کی فیس وصولی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات کیلیے متعلقہ شعبے سے رجوع کرسکتے ہیں، ایک علیحدہ اعلامیے کے مطابق جامعہ کراچی نے بی اے، بی کام، بی او ایل رجسٹریشن اور امپرومنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، طلبا اپنے فارم3ستمبر تک2500 روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔