عمر اکمل کی ایک اور ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 24 مئ 2017
ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: فوٹو:فائل

ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: فوٹو:فائل

 لاہور: فٹنس ٹیسٹ میں ناکامی کے باعث چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی اسکواڈ سے باہر ہونے والے کرکٹر عمر اکمل کی نئی ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے کرکٹر اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ نجی محفل میں تھرکتے ہوئے کافی فٹ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پرچیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی سکواڈ سے آﺅٹ کرتے ہوئے ان کی جگہ حارث سہیل کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عمر اکمل کی ’’حرکتوں‘‘ سے چیئرمین بورڈ تنگ آگئے

واضح رہے کہ عمراکمل متنازع معاملات پر خبروں میں آنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، ٹریفک وارڈنز کے ساتھ جھگڑا، گاڑی کی بغیر نمونہ نمبر پلیٹس پر کارروائی کے دوران ایکسائز عملہ سے تلخ کلامی کر چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ایک ڈانس وڈیو بھی سامنے آ چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔